اناؤ میں معصومہ کی عصمت دری کے بعد موت، پرینکا نے کی یوگی حکومت کی تنقید

پولیس کے مطابق اناؤ میں پیر کے روز معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی اور جب اس نے مخالفت کی تو ملزمین نے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش کے ضلع اناؤ میں 9 سالہ معصومہ کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ اور بعد میں دوران علاج اس کی موت پر بدھ کو یوگی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آخر یہ سب کب تک جاری رہے گا؟۔


پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوپی کی بی جے پی حکومت میں بچوں کے خلاف کرائم کے سب سے زیادہ واقعات پیش آرہے ہیں۔ کیا حکومت پر ان واقعات کا کو ئی اثر نہیں پڑتا؟ نو سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور علاج کے دوران وہ نہیں رہی۔ آخر کب تک ایسے چلے گا۔

پولیس کے مطابق اناؤ میں پیر کے روز معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی اور جب اس نے مخالفت کی تو ملزمین نے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ متأثرہ کوعلاج کے لئے کانپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج اس نے منگل کو دم توڑ دیا۔ متأثرہ پانچویں جماعت کی طالبہ تھی۔


سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکرانت ویر نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور جلد ہی خاطیوں کو گرفتار کرلیا جائےگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */