سرکاری اثاثے میں نجی شعبے کی حصہ داری ’اسکینڈل‘ ہے: چدمبرم

چدمبرم نے کہا ہے کہ مودی حکومت معاشی سطح پر ہمیشہ ناکام ثابت ہوئی ہے اور اس کے معاشی بدانتظامی کے سبب ملک معاشی بحران میں پھنستا گیا ہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ سرکاری اثاثے کو فروخت کرنے کا مودی حکومت کا فیصلہ من مانی اور اسکینڈل ہے لہٰذا اس پر مذاکرہ ہونا چاہیے۔

مسٹر چدمبرم نے کل کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک نے 70 سال میں جو کچھ حاصل کیا ہے، مودی حکومت نے ایک جھٹکے میں اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ اس بابت کسانوں، نوجوانوں یا اپوزیشن سے کوئی غور و خوض نہیں کیا گیا اور چپ چاپ یہ فیصلہ کرکے ملک کے مستقبل کو اندھیرےمیں ڈھکیلا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مودی حکومت معاشی سطح پر ہمیشہ ناکام ثابت رہی ہے اور اس کے معاشی بدانتظامی کے سبب ملک معاشی بحران میں پھنستا گیا ہے لیکن اس بحران سے باہر نکلنے کا جو راستہ ڈھونڈا گیا ہے، وہ بہت خطرناک ہے اور اس سے ملک کا بھلا ہونے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے 70 سال میں جو کچھ حاصل کیا ہے، اسے اس طرح سے نہیں فروخت کیا جانا چاہیے۔ حکومت کے اس فیصلے پر بحث ہونی چاہیے۔ اداریہ لکھا جانا چاہیے اور سنجیدہ بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکینڈل ہے اور اس پر ہر کسی کو سنجیدگی سے غوروخوض کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */