کورونا سے جنگ: پولس کے لیے ’اسلحہ‘ تیار کر رہے تمل ناڈو جیل کے قیدی!

تمل ناڈو کی جیلوں میں بند قیدی بھی اب کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔ یہ قیدی پولس محکمہ اور عوام کے لیے کورونا وائرس انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ماسک تیار کرنے میں رات دن مصروف ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو کی جیل میں بند کچھ قیدیوں نے جرائم کے واقعات کو انجام دیتے وقت اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا تھا، لیکن اب وہ جیل میں بند دیگر قیدیوں کے ساتھ مل کر پولس محکمہ اور عوام کے لیے ماسک بنانے میں مصروف ہیں۔ افسران کے مطابق ریاست کی جیلوں میں روزانہ تقریباً 23000 ماسک کی سلائی ہو رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی پولس اہلکاروں کو چہرہ پر باندھنے کے لیے ماسک کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ جیلوں میں سلائی کرنے والی یونٹوں کو ماسک بنانے کے لیے کہا گیا۔ ہر ماسک کی قیمت تقریباً 10 روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ مقامی استعمال کے لیے ہے جب کہ ماسک فراہمی کے لیے اسپتال و دیگر شعبوں سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ اگر انھیں ضرورت پڑے گی تو تمل ناڈو جیل کے قیدی اضافی ماسک تیار کریں گے۔


اس درمیان جیل انتظامیہ نے جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے نئے قیدیوں کو رکھنے کے لیے ہر ضلع میں 37 سَب جیلوں کو نشان زد کیا ہے۔ یہاں رکھ کر پہلے لوگوں کی جانچ کی جائے گی اور وائرس انفیکشن کی علامت والے لوگوں کو نزدیکی سرکاری اسپتال میں بھیجا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ نئے قیدیوں کے لیے مختص جیلوں میں انھیں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔