پرنس چارلس کا دورہ ہند، سکیورٹی کے سخت انتظامات

برطانیہ کے پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دسویں دورے پر ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس تعلق سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی : برطانیہ کے پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دسویں دورے پر ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس تعلق سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چارلس اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں وہ آب و ہوا کی تبدیلی اور مستقل مالیاتی نظام جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر چارلس ، گرو نانک جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گورودوارہ بھی جائیں گے۔


برٹش ہائی کمیشن کے مطابق پرنس آف ویلس کا یہ دسواں سرکاری دورہ ہے۔ اس دورے سے برطانیہ ۔ ہندوستان تعلقات کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔ میٹنگ میں پائیدار ترقی اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں پر توجہ مرکو ز کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق پرنس چارلس قومی راجدھانی دلی میں مختلف پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس دورے کے دوران وہ سماجی ترقی کے شعبے میں اپنے واضح تعاون کے لئے ایک ہندوستانی فاتح کو کامن ویلتھ ’پوائنٹ آف لائٹ‘ کے انعام سے سرفراز کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔