پانچ سال قبل نتیش کے گھوٹالے گنا رہے تھے وزیر اعظم! تیجسوی نے شیئر کی ویڈیو

آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا کہ محترم نتیش جی کے دور حکومت میں اب تک 30 ہزار کروڑ کے 60 بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 33 تو وزیر اعظم مودی آج سے 5 سال قبل خود گنا چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار انتخابات کی تشہیر کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز چار مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس سے پہلے ہی وزیر اعظم کی گزشتہ انتخابات کے دوران نتیش کے خلاف کی گئی تقاریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے اس ویڈیو کو جاری کیا اور بتایا کہ نتیش کے دور حکومت میں کتنے گھوٹالے ہوئے ہیں۔

آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا، ’’محترم نتیش جی کے دور حکومت میں اب تک 30 ہزار کروڑ کے 60 بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 33 تو وزیر اعظم مودی آج سے 5 سال قبل خود گنا چکے ہیں۔ خود سنیے.. اس کے بعد ایک سریجن گھوٹالہ، دھان گھوٹالہ، ٹوئلٹ گھوٹالہ، اسکالرشپ گھوٹالہ سمیت ہزاروں کروڑ کے دیگر گھوٹالے ہوئے ہیں۔


دریں اثنا جمعہ کے روز پٹنہ میں محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری میں کئی تاجروں کے یہاں نقد اور اہم کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام کاروباری نل-جل منصوبہ میں کام کرتے ہیں۔ اس سے حزب اختلاف کو مدعا مل گیا ہے اور نتیش پر مزید حملے کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ چراغ پاسوان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس منصوبہ میں گھوٹالہ ہوا ہے، ساتھ ہی انہوں نے حکومت بننے کے بعد اس کی جانچ کا بھی وعدہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ بہار کے 16 اضلاع میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہو چکی ہے اور دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 3 نومبر اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی۔ اس کے بعد 10 نومبر کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */