وزیر اعظم نریندر مودی کیدارناتھ دھام پہنچے، مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح کیدارناتھ دھام پہنچ گئے۔ کیدارناتھ دھام پہنچنے کے بعد مودی نے مندر میں پوجا کی

دہرادون: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح کیدارناتھ دھام پہنچ گئے۔ کیدارناتھ دھام پہنچنے کے بعد مودی نے مندر میں پوجا کی۔ اس موقع پر ملک کے تمام 12 جیوترلنگوں میں ایک ساتھ پوجا کی گئی، جسے براہ راست نشر کیا گیا۔ دریں اثنا، وزیر اعظم آدی گرو شنکراچاریہ کے سمادھی (مقبرہ) اور مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ یہ سمادھی 2013 کی سیلابی آفت میں تباہ ہوگئی تھی جس کی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے کیدارناتھ میں 130 کروڑ روپے کی مالیت والے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ نیز 400 کروڑ سے زیادہ کی لاگت کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت اور موجودہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی موجود رہے۔
قبل ازیں گورنر، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل گُرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی کے اسپیکر پریم چند اگروال، سابق وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت، وزیر سبودھ اُنِیال اور چیف سکریٹری ایس ایس سَندھ نے دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔