وزیر اعظم نےایمس جا کر کورونا کی پہلی خوراک لی

وزیر اعظم آج صبح ایمس گئے اور کورونا کا ٹیکہ لگوایا ۔ انہوں نے تمام ان لوگوں سےاپیل کی کہ جو کورونا کاٹیکہ لگوانے کےاہل ہیں وہ ٹیکہ لگوائیں۔

تصویر سوشل میڈیا اے این آئی ٹویٹ 
تصویر سوشل میڈیا اے این آئی ٹویٹ
user

قومی آوازبیورو

جس وقت پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا خوف بڑ ھ رہا ہےاس بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)گئے اور انہو ں نے کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔واضح رہےآج یعنی یکم مارچ سے کورونا ویکسین کاٹیکہ لگاوانےکا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تعلق سے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ خود یہ اطلاع دی۔ اس پوسٹ میں انہوں نےلکھاہےکہ ’’ ایمس میں کووڈ-19 ٹیکہ کی پہلی خوراک میں نےلی ۔ ہمارے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کووڈ -19 کے خلاف عالمی لڑائی کو مضبوط کرنے کے لئے کم وقت میں کام کیا ہے ۔ جو ویکسین لینے کے اہل ہیں میں ان سب سےاپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹیکہ لگوائیں۔ساتھ ہی ہم سب کو مل کرہندوستان کوکووڈ-19 سے پاک ملک بناناہے۔‘‘


پرسار بھارتی نیوز سروس کے ذریعہ کئے گئےایک ٹویٹ کے مطابق پوڈوچری کےرہنے والی سسٹر پی نیویدا نے وزیر اعظم کو ہندوستان بایوٹیک کی تیار کردہ کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا۔واضح رہے پوڈو چری میں حال ہی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور حال ہی میں وہاں کی کانگریس حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی۔

واضح رہے کورونا کی ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ آج سےشروع ہو گا ۔ دوسرے مرحلہ میں 60 سال سےزیادہ عمر کےلوگوں اور 45 سال سے زیادہ عمر کےبیمار لوگوں کوٹیکہ لگایا جائے گا۔یہ ٹیکہ سرکاری طبی مراکز پر مفت لگایا جائے گا اورپرائیویٹ کلینک اور اسپتالوں میں اس کے لئےقیمت ادا کر نی ہوگی۔


وزارت صحت نے بتایاہے کہ پورے ملک میں اب تک 1.23کروڑسے زیادہ طبی اہلکاراور کورونا کے خلاف لڑائی میں سب سےآگےرہنے والےلوگوں کوکوروناکی خوراک دی جاچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔