وزیراعظم مودی آج پردھان منتری ’کسان سمان ندھی‘ کی 10ویں قسط کریں گے جاری
کسان سمان ندھی یوجنا سے اب تک 11.50 کروڑ مستفیدین کو فنڈز مل چکے ہیں۔ اس کا سارا خرچ مرکزی حکومت برداشت کرتی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نئے سال پر ہفتہ کو پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) اسکیم کی 10ویں قسط جاری کریں گے۔ اس موقع پر وہ کسان پیدا واری تنظیموں کو شیئر کیپیٹل کے لیے گرانٹ کی رقم بھی منتقل کریں گے۔ وہ اس موقع پر 12.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسانوں سے بات چیت بھی کریں گے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی طرف سے ٹوئٹر ہینڈل ایگریکلچر انڈیا پر دیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے، کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی 2022 کو دوپہر 12:30 بجے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کی 10ویں قسط اور کسان پیداواری تنظیموں کو ایکویٹی گرانٹ کی رقم منتقل کریں گے۔
وزارت کے مطابق، وزیر اعظم 10 کروڑ سے زیادہ کسان خاندانوں کو 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ’سمان راشی‘ اور کسان پروڈیوسر تنظیموں کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی شیئر کیپٹل گرانٹ منتقل کریں گے۔ اس گرانٹ سے 1.20 لاکھ سے زیادہ کسان مستفید ہوں گے۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو ان کے کھاتوں میں 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد امداد براہ راست منتقل کی جاچکی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو تین مساوی قسطوں میں ایک سال میں چھ ہزار روپے کی کل امداد دی جاتی ہے۔
کسان سمان ندھی یوجنا سے اب تک 11.50 کروڑ مستفیدین کو فنڈز مل چکے ہیں۔ اس کا سارا خرچ مرکزی حکومت برداشت کرتی ہے۔ حکومت نے 10 ہزار پروڈیوسر تنظیموں کے قیام کے لیے 6865 کروڑ روپے کا التزام کیا ہے۔ اس کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت مالی مدد دی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔