مودی کی جو بائیڈن سے فون پر بات چیت

ہندوستان میں جاری کورونا کےاس قہر کے دوران وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن سےٹیلیفون پر بات کی ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وبا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے والے ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ کی طرف سے ضروری اشیاء کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام کو جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر ، ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ بات چیت کے دوران ، بائیڈن نے ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور طبی وسائل کے لئے وینٹیلیٹرز اور کووی شیلڈ ویکسن کے ضروری سامان سپلائی کرنے کی بات کہی ۔


مسٹر مودی نے امریکہ کی جانب سے تعاون کی پیش کش کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے ذریعہ ویکسین فرینڈشپ اسکیم کے تحت دنیا کے متعدد ممالک میں ویکسین بھیجنے کا ذکر کیا۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مستقل رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے امریکی صدر نے ہندوستان کی مدد اس وقت کی ہے جبکہ ہندوستانی وزیر اعظم نے امریکہ میں ان کے سیاسی حریف ڈونالڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کی تھی۔ انہو ں نے امریکہ کی ایک تقریب میں کہا تھا کہ ’اب کی بار ٹرمپ سرکار ‘جس کو سیاسی مبصرین ایک سفارتی اور سیاسی غلطی قرار دیتےہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔