وزیر اعظم مودی کو اب جھوٹ بولنے کی عادت چھوڑ دینی چاہیے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی ہر روز وعدہ کرتے ہیں مگر بیشتر وعدے پورے نہیں ہوئے ہر روز آپ کے جھوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا، بلکہ جھوٹ بولنے کی عادت سے انہیں شرم آنی چاہیے

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی نے ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ دینے کا وعدہ کیا مگر 7 سال ہونے کو ہے۔ ایک بھی اکاؤنٹ میں روپیہ نہیں آیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی ہر روز وعدہ کرتے ہیں مگر بیشتر وعدے پورے نہیں ہوئے ہر روز آپ کے جھوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ملک کے ہر شہری کے لئے ایل پی جی سلنڈر کو سستہ کریں۔ آپ نے ایل پی جی سلنڈرز کو عام آدمی کے لئے ناقابل رسائی بنا دیا ہے۔"

کلکتہ: وزیر اعظم نریندر مودی کے حملے کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جھوٹ بول کر ریاست کے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے آج سلی گوڑی میں مہنگائی کے خلاف جلوس نکالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے کے لئے مرکزکی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر ایک چیز مہنگی ہوئی ہے۔ مودی نے جھوٹے وعدے کیے اس لئے لوگوں کا ان پر اعتماد نہیں ہے۔


وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ مودی کو "جھوٹ بولنے کی اپنی عادت سے شرم آنی چاہیے"۔ انہوں نے کہا ’’وہ بنگلہ میں تقریر کرتے ہیں، لیکن اسکرپٹ ہمیشہ گجراتی میں لکھی جاتی ہے اور شیشے کی شفاف چادر کے نیچے اس کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ وہ صرف یہ دکھاوا کرتے ہیں کہ وہ بنگلہ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی پارٹی نے ودیاساگر کے مجسمے کی بے حرمتی کی۔ آپ کی پارٹی نے برسا منڈا کی بے عزتی کی۔ آپ کی پارٹی نے غلط کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور شانتی نکیتین میں پیدا ہوئے تھے۔ اس سے آپ کو بنگال اور اس کی ثقافت کے بارے میں معلومات کی گہرائی کا پتہ چلتا ہے۔"

ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ایسی پارٹی سے گریز کریں جس کا کام دنگا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام مذہب کے نام پر فساد کرنے کے بجائے پرامن ماحول میں رہتے ہیں۔ بی جے پی کے آنے سے بنگال میں ماحول خراب ہوجائے گا۔ بنگال میں امن و امان کا ماحول ختم ہوجائے گا۔ اس سے قبل ہی، وزیر اعظم نے کلکتہ میں اپنی میگا ریلی کے دوران، ممتا بنرجی پر ریاست کے عوام کے ساتھ ’’دھوکہ دہی اور توہین‘‘کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے عوام کو بھروسہ توڑا ہے کہ وہ تبدیلی لائیں گی، مگر تبدیلی نہیں آئی۔ جنھیں اعتماد تھا کہ وہ بائیں بازو کی حکمرانی کے بعد کوئی تبدیلی لائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔