رام مندر پر اپنا موقف واضح کریں مودی: یشونت سنہا

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے اجودھیا معاملے کی سماعت جنوری تک ملتوی کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پر اپنی حکومت کا موقف واضح کرنا چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے اجودھیا معاملے کی سماعت جنوری تک ملتوی کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پر اپنی حکومت کا موقف واضح کرنا چاہئے۔

مسٹر یشونت سنہا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فورا بعد آج ٹویٹ کر کے وزیر اعظم سے پوچھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سابری مالا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس مسئلے پر اس نے تشدد کرنے تک کی بھی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے چند لیڈر اب رام مندر کا معاملہ جنوری تک ملتوی کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ عجیب صورت حال ہے کہ جو پارٹی اقتدار میں ہے، وہی یہ سب کر رہی ہے۔ انہوں نے مسٹر مودی سے کہا کہ اس معاملے پر انہیں اپنی حکومت کا موقف واضح کرنا چاہئے۔

دریں اثناء، مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور لوک سبھا رکن اسد الدین اویسي نے ایک چینل سے بات چیت میں بی جے پی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ رام مندر کی تعمیر ک لئے اسے آرڈیننس لانا چاہئے ۔ ہر بار بی جے پی دھمکی دیتی ہے کہ آرڈیننس لے کر آئیں گے۔ بی جے پی، آر ایس ایس، وی ایچ پی کے تمام لوگ یہی کہتے رہتے ہیں۔ اب تو وہ اقتدار میں ہیں اور انہیں اب آرڈیننس لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کو اس بارے میں آرڈیننس لانے کا چیلنج کرتے ہیں۔

واضح ر ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے آج بابری مسجد-رام مند ر کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسے جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے کہا کہ جنوری، 2019 میں یہ معاملہ مناسب بنچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔