وزیر اعظم مودی جاپان اور آسٹریلیا سمیت تین ممالک کے دورے پر روانہ

وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 سمیت تین بڑے کثیرالجہتی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لیے جمعہ کو جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 سمیت تین بڑے کثیرالجہتی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لیے جمعہ کو جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ ہیروشیما، جاپان کے لیے روانہ ہوتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا، ’’میں جاپان کے وزیر اعظم فیومیو کیشیدا کی دعوت پر جاپانی صدارت میں جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہیروشیما، جاپان کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان-جاپان چوٹی کانفرنس کے لئے ہندوستان کے حالیہ دورے کے بعد وزیر اعظم کیشیدا سے دوبارہ ملاقات خوشی کی بات ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا ’’اس جی-7 چوٹی کانفرنس میں میری موجودگی خاص طور پر معنی خیز ہے کیونکہ ہندوستان اس سال جی-20 کی صدارت کر رہا ہے۔ میں دنیا کو درپیش چیلنجوں اور اجتماعی طور پر ان سے نمٹنے کی ضرورت پر جی-7 ممالک اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ خیالات کے تبادلے کا منتظر ہوں۔ میں ہیروشیما جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کروں گا۔‘‘


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جاپان سے وہ پورٹ مورسبی، پاپوا نیو گنی جائیں گے۔ انہوں نے کہا ’’یہ میرا پہلا دورہ ہوگا اور کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پاپوا نیو گنی کا بھی یہ پہلا دورہ ہوگا۔ میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز مارپے کے ساتھ مشترکہ طور پر 22 مئی 2023 کو ہندوستان-بحرالکاہل جزائر تعاون کے فورم کے تیسرے سربراہی اجلاس کی میزبانی کروں گا۔ میں شکر گزار ہوں کہ تمام 14 بحرالکاہل جزیرے ممالک (پی آئی سی) نے سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔‘‘

اپنے دورہ آسٹریلیا پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’میں وزیر اعظم البانی کی دعوت پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا دورہ کروں گا۔ میں دوطرفہ ملاقات کا منتظر ہوں، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع ہوگا۔‘‘ وہ آسٹریلیائی سی ای اوز اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور سڈنی میں ایک خصوصی تقریب میں ہندوستانی برادری سے ملاقی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔