مودی- سنک دو طرفہ بات چیت کے دوران گلے ملے

برطانوی وزیر اعظم رشی  سنک نے دہلی پہنچنے کے بعد کئی اہم بیانات بھی دیے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں ہندو ہونے پر فخر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے درمیان جی-20 کانفرنس کے موقع پر الگ الگ دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنما ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔

جی۔20 سربراہی اجلاس کے پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد مسٹر مودی اور مسٹر سنک نے چوٹی کانفرنس کے موقع پر ایک دو طرفہ میٹنگ کی اور اس دوران کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مسٹر سنک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعہ کو دہلی پہنچے تھے لیکن آج صبح چوٹی کانفرنس کا پہلا اجلاس ختم ہونے کے بعد دو طرفہ میٹنگ کی۔ مسٹر سنک نے دہلی پہنچنے کے بعد کئی اہم بیانات بھی دیے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں ہندو ہونے پر فخر ہے۔ مسٹر سنک اتوار کو یہاں واقع اکشردھام مندر جانے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ "دہلی میں جی۔20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم رشی سنک سے ملنا بہت اچھا تھا۔ ہم نے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔