مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات کی

وزیر اعظم نے جہاں  آئندہ حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی-20 کے سربراہ کی حیثیت سے ہندوستان کے تمام پہل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے متعدد امور کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف کثیر الجہتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مودی نے اپریل 2023 میں جدہ کے راستے سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے دوران سعودی عرب کے تعاون کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے آئندہ حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی-20 کے سربراہ کی حیثیت سے ہندوستان کے تمام پہل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہندوستان کے اپنے دورے کے منتظر ہیں۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


واضح رہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کئی دہائیوں سے اقتصادی اور سماجی-ثقافتی سطح پر دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ فروری 2019 میں محمد بن سلمان نے ہندوستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دوران شہزادہ سلمان نے کہا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کی خاطر جاری رہیں اور بہتر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سعودی عرب اور ہندوستان کے لیے اچھے کام کر سکتے ہیں۔

29 اکتوبر 2019 کووزیر اعظم  مودی نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا تھا ۔ وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے سعودی عرب پہنچے تھے۔


2019 میں اپنے سعودی دورے سے قبل ایک بیان میں  وزیر اعظم  مودی نے کہا تھا کہ وہ ایف آئی آئی فورم میں اپنی شرکت کے منتظر ہیں جہاں وہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کاروبار اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بات کریں گے کیونکہ یہ ملک 5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔