وزیراعظم مودی نے ناگپور میں وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھائی، میٹرو کا پہلا مرحلہ بھی شروع

پی ایم مودی نے ناگپور سے بلاسپور کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ناگپور میٹرو کا پہلا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ناگپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ناگپور ریلوے اسٹیشن سے ناگپور اور بلاسپور کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے صبح تقریباً 9.30 بجے ناگپور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور پریمیم ٹرین کو جھنڈی دکھائی۔ بلاس پور-ناگپور وندے بھارت ایکسپریس اپنا سفر ساڑھے پانچ گھنٹے میں مکمل کرے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس کے لئے رائے پور، درگ اور گونڈیا میں اسٹاپیج مقرر کئے گئے ہے۔

اس کے ساتھ ناگپور میٹرو کا پہلا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا، "میں ناگپور میٹرو کے پہلے مرحلے کے افتتاح پر ناگپور کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ دو میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر اور میٹرو میں سواری بھی کی۔ میٹرو آرام دہ اور سہل ہے۔"


خیال رہے کہ پہلی ’وندے بھارت ایکسپریس‘ ٹرین کو 15 فروری 2019 کو نئی دہلی کانپور-الہ آباد- وارانسی روٹ پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر ریلوے راؤ صاحب دانوے، مرکزی وزیر نتن گڈکری، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور دیگر اہم رہنما موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔