وزیراعظم ، کھڑگے اوردیگر شخصیات نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی

پورا ملک آج یعنی 02 اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش منا رہا ہے اور دہلی کے راج گھاٹ پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ اے آئی سی سی</p></div>

تصویر بشکریہ اے آئی سی سی

user

قومی آوازبیورو

گاندھی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ  باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انہیں یاد کرنے راج گھاٹ پہنچے۔

پورا ملک آج (02 اکتوبر) بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش منا رہا ہے۔ 2 اکتوبر کو دہلی کے راج گھاٹ پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کئی مشہور شخصیات باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچ رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بھی باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ پہنچے۔


I.N.D.I.A. اتحاد آج ممبئی میں 'میں بھی گاندھی' کے نام سے ایک امن مارچ نکالے گا جس میں کئی بڑے لیڈر حصہ لے سکتے ہیں، وہیں دوسری طرف ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف دو دن تک احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ آج پیر (02 اکتوبر)، ایم پی اور جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں ٹی ایم سی پہلے راج گھاٹ اور پھر اگلے دن منگل (03 اکتوبر) کو جنتر منتر پر احتجاج کرنے جا رہی ہے۔

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ گاندھی جی اور شاستری جی کے یوم پیدائش پر سچائی، عدم تشدد اور سادگی کے عہد کو ایک بار پھر دہرانا ہوگا اور اس سے آزادی کے لیے 'نئی تحریک آزادی' شروع کرنی ہوگی۔ ملک کو نفرت اور دشمنی کی فضا سے نکال کر کامیاب بنانا ہے۔


گاندھی جینتی پر باپو کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا مہاتما گاندھی کا اثر عالمی سطح پر ہے، جو پوری انسانیت کو اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم ہمیشہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں۔ ان کے خیالات ہر نوجوان کو حوصلہ دیتے ہیں وہ تبدیلی کے ایجنٹ بنیں اوراس ترقی کو ممکن بنائیں جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا، اس طرح ہر جگہ اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔