’جن جاتیہ گورو دوس‘ میں شرکت کے لئے وزیر اعظم کی آج بھوپال آمد

ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ جن جاتیہ گورو دوس پروگرام میں تقریباً 2.5 لاکھ لوگوں کے آنے کے امکان کے پیش نظر انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کی چاروں سمتوں سے لوگ شہر میں داخل ہو رہے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی آج بھوپال کے دورے پر ہوں گے، اس دوران وہ تاریخی جمبوری میدان میں قبائلی جن نائک بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ قبائلی فخر ڈے ( جن جاتیہ گورو دوس) پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اور نئے سرے سے تیار رانی کملا پتی (پرانا حبیب گنج) ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

پی ایم مودی کے استقبال کے لئے شہر پوری طرح تیار ہے اور ان کی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے کے علاوہ پنڈال کے ارد گرد ٹریفک کے انتظامات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ وزیر اعظم تقریباً 12.30 بجے یہاں پہنچیں گے اور تقریباً چار گھنٹے تک شہر میں قیام کریں گے۔


ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ جن جاتیہ گورو دوس پروگرام میں تقریباً 2.5 لاکھ لوگوں کے آنے کے امکان کے پیش نظر انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کی چاروں سمتوں سے لوگ شہر میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ پروگرام سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، جسے کم از کم دو کروڑ لوگ دیکھ اور سن سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔