لاک ڈاؤن: دعائیہ اجتماع منعقد کرنے کے الزام میں پادری گرفتار

فیڈریشن آف تیلگو چرچس کے ایگزیکٹیو سکریٹریز ڈاکٹر تھوما اور بی. دانم نے تلنگانہ اور آندھرا حکومتوں کو مکتوب روانہ کیا اور کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لاک ڈاؤن کے دوران چرچس کو بند رکھا جائے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھراپردیش میں پولیس نے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دعائیہ اجتماع منعقد کرنے پر ایک پادری کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ ضلع مشرقی گوداوری کے رایا ورم گاؤں میں پیش آیا۔ اس اجتماع میں تقریباً 100افراد نے شرکت کی۔ پولیس جس نے چھاپہ مارا کہا کہ اس اجتماع میں شرکت کرنے والے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے وہاں چھاپہ مارنے کے بعد اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو اپنے اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا اور پادری کو حراست میں لے لیا۔

پادری کی شناخت وجے رتنام کے طور پر کی گئی ہے۔ حالانکہ فیڈریشن آف تلگو چرچس کے ایگزیکٹیو سکریٹریز ڈاکٹر اے تھوما اور بی دانم نے تلنگانہ اور اے پی کی حکومتوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ چرچس کو بند رکھا جائے۔


دوسری طرف تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے واحد رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اتوار کی شب ہاتھ میں ٹارچ تھام کر حیدرآباد میں انوکھا احتجاج کیا اور نعرے لگائے ”چینی وائرس واپس جاو“۔ گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ نے وزیراعظم مودی کی اپیل پر اپنے حامیوں کے ساتھ ہاتھ میں ٹارچ کو آن کیا۔ ان کے دوسرے حامیوں کے ہاتھ میں موم بتیاں بھی تھیں۔

اس موقع پر راجہ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نے اس سلسلہ میں اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر ملک کے تمام عوام نے اس کی حمایت کی ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ چین کے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔ ہمیں متحد ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی اپیل پر پورا ہندوستان اس وائرس کو ہرانے کا عہد کر رہا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے خدمات انجام دینے والے تمام ڈاکٹرس کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے پولیس عہدیداروں اورعوام کی خدمت کرنے والے تمام عہدیداروں سے بھی اظہار تشکر کیا۔ راجہ سنگھ نے ڈاکٹرس پر حملہ کرنے والوں کی مخالفت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔