عوام سے بے پروا حکومت: پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار پانچویں روز اضافہ

ڈیزل کے داموں میں دہلی میں 8 پیسے، کولکاتا میں 5 پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں 6 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ پیر کے روز لگاتار پانچویں دن بھی جاری رہا۔ تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں نے پھر سے پٹرول کے دام دہلی میں سات پیسے، کولکاتا میں چار پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں پانچ پیسے فی لیٹر بڑھا دئے ہیں۔ وہیں ڈیزل کے داموں میں دہلی میں آٹھ پیسے، کولکاتا میں پانچ پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں چھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں پانچ دنوں میں پٹرول 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور ڈیزل کے داموں میں بھی پانچ دنوں میں پٹرول 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور ڈیزل کے دامون میں بھی پانچ دنوں میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔


انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیر کے روز پٹرول کے دام بڑھ کر بالترتیب 70.44 روپے، 72.67 روپے، 76.11 روپے اور 73.15 روپے فی لیٹر ہو گئے۔ چاروں میٹرو پالیٹن شہروں میں ڈیزل کے دام بھی بڑھ کر بالترتیب 64.24 روپے، 66.16 روپے، 67.36 روپے اور 67.96 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Jul 2019, 2:10 PM