مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ ایکٹ ترمیمی بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایچ اے ڈی اے) ترمیمی بل کو منظوری دے دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایچ اے ڈی اے) ترمیمی بل کو منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعہ کو کہا کہ یہ فیصلہ ریاست اور ممبئی والوں کے ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔ بل میں ترمیم سے ممبئی میں سیس بلڈنگ کی دوبارہ ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔نئے قانون کے مطابق، جن سیس بلڈنگ کی تعمیر کا کام رک گیا تھا یا نامکمل تھا ، ان بلڈنگز کو دوبارہ ایم ایچ اے ڈی اے کے ذریعہ ری ڈیولپمنٹ کیا جائے گا۔


اسی طرح ممبئی شہر میں تقریباً 56 ایسی عمارتیں ہیں جن کی تعمیر نو کا عمل زیر التوا ہے یا نامکمل ہے۔ اب ایم ایچ اے ڈی اے کے لیے ایسی سیس عمارتوں کو براہ راست اپنے قبضے میں لینا اور انہیں دوبارہ تیار کرنا ممکن ہوگا۔

اسی طرح اگر ممبئی کی میونسپل کارپوریشن نے کسی بھی سیس بلڈنگ کو خطرناک قرار دیا ہے تو ایسی بلڈنگ کے مالک مکان کو دوبارہ اسے ری ڈیولپمنٹ کا پہلا موقع دیا جائے گا۔ اگر وہ چھ ماہ کے اندر ری ڈیولپمنٹ پروپوزل فائل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو کرایہ دار کو دوسرا موقع دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔