صدارتی انتخاب: بہار کی تمام حزب اختلاف کی جماعتیں متحد، یشونت سنہا کو ووٹ دینے کا وعدہ

صدارتی انتخاب سے قبل راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، کانگریس سمیت حزب اختلاف کی تمام جماعتیں متحد نظر آ رہی ہیں، جبکہ حکمراں اتحاد بھی متحد ہے

حزب اختلاف کے ساتھ میٹنگ کرتے صدارتی انتخاب یشونت سنہا / آئی اے این ایس
حزب اختلاف کے ساتھ میٹنگ کرتے صدارتی انتخاب یشونت سنہا / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: صدارتی انتخاب سے قبل راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، کانگریس سمیت حزب اختلاف کی تمام جماعتیں متحد نظر آ رہی ہیں، جبکہ حکمراں اتحاد بھی متحد ہے۔ حالانکہ حکمران اتحاد کو ابھی تک اپوزیشن کا ووٹ حاصل ہونے کی امید ہے۔ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا جمعہ کے روز پٹنہ پہنچے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے میٹنگ میں یشونت سنہا کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار اہل اور تجربہ کار ہیں۔ اگر وہ صدر بن گئے تو وہ صرف ربڑ سٹیمپ نہیں رہیں گے، بلکہ آئین اور جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔

ٹی ایم سی کے ایم پی شتروگھن سنہا، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو، کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا، سی پی آئی کے رام بابو کمار، سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری لالن چودھری، سی پی آئی-ایم ایل قانون ساز پارٹی لیڈر محبوب عالم سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی موجود تھے۔


اپوزیشن جماعتوں کے قانون سازوں اور ارکان پارلیمنٹ نے 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان پچھلے کچھ مہینوں سے فاصلے بڑھ رہے تھے۔ بہار اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہو یا قانون ساز کونسل کا انتخاب، دونوں پارٹیوں نے اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن، صدارتی انتخاب میں دونوں متحد نظر آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔