صدر، نائب صدر اور وزیراعظم کا گرو گووند سنگھ کو خراج عقیدت

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے باشندوں کو پرکاش پرو کی مبارکباد دی۔

صدر كووند نے کہا کہ گرو گووند سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر میری خراج عقیدت۔ ان کی زندگی لوگوں کی خدمت، سچائی، انصاف اور ہمدردی کی اقدار کے لئے وقف رہی۔گرو گووند سنگھ جی کی زندگی اور تعلیمات ہمیں آج بھی ترغیب دیتی ہیں‘‘۔

نائیڈو نے کہا کہ ’’آج گرو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر میں انہیں نمن کرتا ہوں اور ملک کے باشندوں کو دلی نیک خواہشات دیتا ہوں۔گرو گووند سنگھ جی کی زندگی، پیغام اور ان کی اقدار ہماری قومی، سماجی اور ذاتی زندگی میں آج بھی مثالی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہماری قومی زندگی کی رہنمائی کریں اور ہمیں ترغیب دے کہ ہم انسانیت کے کام آ سکیں‘‘۔ وزیرعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کیاکہ ’’ہم گورو گووند سنگھ جی کو ان کےپرکاش پروپر نمن کرتے ہیں‘‘۔


انہوں نے اس موقع پر ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ساتھیوں آج ملک شری گرو گووند سنگھ مہاراج کا پرکاش پرو منا رہا ہے۔ خالصہ پنتھ کے بانی، انسانیت کے علمبردار، ہندوستانی اقدار کے لئے وقف گرو گووند سنگھ جی کو میں عقیدت کے ساتھ نمن کرتا ہوں۔ شری گورو گووند سنگھ جی کی شخصیت میں ہمہ جہت خوبیوں کا سنگم ہے، وہ گرو تو تھے ہی، اعلی بھکت بھی تھے، وہ جتنے اچھے سپاہی تھے اتنے ہی بہترین شاعر اور ادیب بھی تھے۔ ناانصافی کے خلاف ان کا جتنا سخت رخ تھا، اتنا ہی امن کے لئے بھی کوششیں تھیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’انسانیت کی حفاظت کے لئے، قوم کی حفاظت کے لئے اور مذہب کی حفاظت کے لئے ان کی اعلی قربانی سے ملک اور دنیا واقف ہے۔ بہادری کے ساتھ ان میں حیرت انگیز صبر تھا۔ وہ جدوجہد کرتے تھے لیکن قربانی کا جذبہ بے مثال تھا۔ وہ معاشرے میں برائیوں کے خلاف لڑتے تھے، اونچ نیچ کے جذبے، نسل پرستی کا زہر اس کے خلاف بھی گرو گووند سنگھ جی نے جدوجہد کی۔ یہی ساری اقدار نئے ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد میں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب گرو جی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر نئے ہندوستان کی تعمیر کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کریں گے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔