مالدیپ کے صدر ابراہیم صالح آج سے ہندوستان کے دورے پر

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ صالح کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح پیر سے جمعرات تک ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ باضابطہ اطلاعات کے مطابق صالح آج دوپہر 14.50 بجے پالم ایئر فورس ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، جہاں سے وہ ہوٹل آئی ٹی سی موریا کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شام 7 بجے ان سے ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ صالح کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم او یو اور مشترکہ پریس بیانات کے تبادلے کے بعد منگل کو صبح 11.30 بجے حیدرآباد ہاؤس میں صالح اور مودی کے درمیان ملاقات ہوگی۔ اسی دن شام 4.30 بجے وی صدر سے ملاقات کریں گے۔ وہ بدھ کی صبح بذریعہ طیارہ ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں کاروباری تقریبات میں حصہ لیں گے۔


انہوں نے کہا کہ "یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ مالدیپ بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کا اہم پڑوسی ملک ہے اور حالیہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں تعاون کے تمام شعبوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔" انہوں نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی تعاون کے لیے عدالتوں کے ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنے اور دونوں ممالک میں اسٹارٹ اپس کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت کو منظوری دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔