صدر مرمو، پی ایم مودی، راہل اور پرینکا گاندھی نے گنیش چترتھی پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی

صدر مرمو نے ٹوئٹ کیا ’’گنیش چترتھی پر اہل وطن کو مبارکباد۔ میری تمنا ہے کہ شری گنیش کے آشیرواد سے سبھی کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی آئے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت اہم سیاسی شخصیات نےبدھ کے روز گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

صدر مرمو نے ٹوئٹ کیا ’’گنیش چترتھی پر اہل وطن کو مبارکباد۔ وگھناہرتا اور منگل مورتی بھگوان گنیش علم، کامیابی اور خوش قسمتی کی علامت ہیں۔ میری تمنا ہے کہ شری گنیش کے آشیرواد سے سبھی کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی آئے۔‘‘

وہیں وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا، ’’یتو بدھیر گیان ناشو موموکشو، یت سمپدو بھکت سنتوشکا سیو، یتو وگھناشو یت کاریہ سدھی، سدا تم گنیسم نامامو بھجامہ۔ آپ کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔ گنپتی بپا موریا!‘‘ انہوں نے انگریزی میں بھی مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا ’’گنیش چترتھی پر نیک خواہشات۔ بھگوان شری گنیش کی کرپا ہمیشہ بنی رہے۔’‘


راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’تمام باشندگان ملک کو گنیش چترتھی کے مبارک تہوار پر دلی مبارک باد۔ میں تمنا کرتا ہوں کہ تکلیفوں کو دور کرنے والے شری گنیش سبھی پر اپنی رحمت بنائے رکھیں۔‘‘

وہیں، پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’گنپتی بپا موریا، منگل مورتی موریا۔ تمام باشندگان ملک کو مبارک تہوار گنیش چترتھی کی دلی مبارک باد۔ تکلیفوں کو دور کرنے والے گنیش جی سب پر رحمت برسائیں۔‘‘


کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی گنیش چترتھی کے موقع پر ٹوئٹ کیا گیا۔ پارتی کے ٹوئٹ ہینڈل سے لکھا گیا ’’سب سے پہلے پوجے جانے والے تکلیفوں کو دور کرنے والے شری گنیش آپ سبھی کی زندگی کو خوشحالی، ترقی اور جوش و خروش سے پر کرے۔ آپ سبھی کو گنیش چترتھی کے مبارک تہوار کی دلی مبارک باد۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔