یوم آزادی پر راشٹرپتی بھون میں ’ایٹ ہوم‘ کا اہتمام

یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد راشٹرپتی بھون میں صدر کی جانب سے ’ایٹ ہوم‘ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ملک کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کی رات کو ’ایٹ ہوم‘ تقریب کا اہتمام کیا۔راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق صدر رام ناتھ کووند، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال  کھٹر اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر معززین کا استقبال خصوصی انداز میں کیا گیا۔ صدر جمہوریہ نے مہمانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ یوم آزادی کی تقریبات میں مدعو مہمانانِ خصوصی کو بھی ’ایٹ ہوم‘ میں مدعو کیا گیا تھا۔


اس تقریب کی تھیم مشرقی ہندوستان بالخصوص بہار، مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے ثقافتی ورثے پر مبنی تھی۔ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد راشٹرپتی بھون میں صدر کی جانب سے ’ایٹ ہوم‘ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔