فلسطینی کاز کے لئے ہندوستانی عوام کی حمایت پر صدر محمود عباس کا اظہار طمانیت

صدر فلسطین محمود عباس نے فلسطین کا عظیم نشان اسٹار آف یروشلیم بطور خاص عطا کیا ہے۔ یہ نشان حاصل کرنے والے سید وقار الدین تیسرے شخص ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: صدر فلسطین محمود عباس نے کہا کہ ساری دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پر یشان ہیں تو دوسری جانب اسرائیل فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کے اپنے تو سیع پسندانہ عزائم کو بروئے کار لا رہا ہے۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جا ری رہے گی۔

انہوں نے اس خصوص میں ہندوستان کے عوام با لخصوص حکومت ہند کی ہمیشہ فلسطین کو تائید وحمایت حا صل رہی ہے۔ محمود عباس نے چیرمین انڈ و عرب لیگ حیدرآباد سید وقارالدین کو فون پر عید الفطر کی مبارکبا د دی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔


انہوں نے سید وقارالدین چیرمین انڈ و عرب لیگ حیدرآباد کی ہند-عرب تعلقات بالخصوص فلسطینی کاز کیلئے ان کی گرا نقدر خدمات کے لئے ستائش کی۔ محمود عباس نے کہا کہ وہ اپنے آ ئندہ دورہ ہند کے موقع پر حیدرآباد ضرور آئیں گے۔ سفیر فلسطین متعینہ ہند نئی دہلی عدنان ابو الحائجا نے سید وقارالدین کو بتایا کہ صدر فلسطین نے سارے عالم میں اپنے رفیقوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اورخیر سگالی پیامات روانہ کیے ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضرور ی ہے کہ صدر فلسطین محمود عباس نے فلسطین کا عظیم نشان اسٹار آف یروشلیم بطور خاص عطا کیا ہے۔ یہ نشان حا صل کرنے والے سید وقار الدین تیسرے شخص ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔