ڈاکٹروں کو سماج میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: صدر كووند

صدر رام ناتھ كووند نے کہا کہ ملک کے شہریوں کی آنکھوں کے آنسو پوچھنے کے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو سماج میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا تبھی لوگ صحت مند بن سکیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سیواگرام (وردھا): صدر رام ناتھ كووند نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے شہریوں کی آنکھوں کے آنسو پوچھنے کے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو بھی سماج میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا تبھی لوگ صحت مند اور مضبوط بن سکیں گے۔ كووند نے یہاں مہاتما گاندھی طبی سائنس انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے اس ادارے کے طالب علموں اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں افتتاحی تقریر کے دوران کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی شعبے کی سائنس کو سماج کو صحت مند بنانے اور لوگوں کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرناہے۔ ہمیں ایک نیا ہندوستان تعمیر کرنا ہے جس میں ہر شخص کی زندگی پُروقار اور خوشحال ہو اور جہاں لوگوں کے آنسو پوچھنے کے گاندھی جی کے خواب کو پورا کیا جاسکے۔ ملک کے میڈیکل سائنس سے وابستہ لوگوں کو اس میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت ایک اہم چیلنج ہے اور دنیا کی 18 فیصد آبادی والے اس ملک میں دنیا کے 20 فیصد لوگ ہی یہیں ہیں۔ اس لئے ہمارے سامنے یہ بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مُتعَدّی اور غیر مُتعَدّی اور کئی طرح کی نئی بیماریوں کے پنپنے کی وجہ سے ہمارے سامنے تین گنا زیادہ چیلنجز ہیں۔ صحت خدمات کی کمی اور غذائی قلت نیز علامتی بیماریوں کی وجہ یہ مسئلہ کافی سنگین ہوگیا ہے اس لئے حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے ايوشمان بھارت جیسا پروگرام شروع کیا ہے۔

ڈاکٹروں کو سماج میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: صدر كووند

صدر نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں صحت خدمات کے لئے ڈسپلن کا نقطہ نظر اختیار کیا گیا ہے اور اختراع کے تحقیقی کاموں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ روک تھام اور کمیونٹی کو بااختیار بنانےپر زور دیا ہے۔ انہوں نے متبادل طبی طریقوں اور روایتی سائنس کے استعمال پر زور دیتے ہوئے لوگوں کے علاج کے لئے اسے اپنانے کی اپیل کی۔


صدر نے سیواگرام باپو کوٹیر کا دورہ کر کے وہاں چندن کا پودا لگایا۔ اس سے قبل ناگپور کے ہوائی اڈے پر گورنر سی ودیا اور وزیر اعلی دویندر فرنویس نے صدر کا استقبال کیا۔ صدر اتوار کو ممبئی کے راج بھون میں هیريٹیج سائٹ ميوزيم کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی واپس آجائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Aug 2019, 9:10 PM