صدارتی انتخاب: تمل ناڈو کی ایک اہم دلت تنظیم نے یشونت سنہا کی حمایت میں کی اپیل

رکن پارلیمنٹ تھول تھروماولون نے کہا کہ رائٹ وِنگ طاقتیں ملک میں جمہوری اداروں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں یشونت سنہا کی حمایت کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

صدارتی انتخاب میں دروپدی مرمو کی امیدواری کو جہاں بی جے پی اور این ڈی اے ملک میں قبائلی طبقہ کو اوپر اٹھانے کی سمت میں ایک بڑے قدم کی شکل میں بتانے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں تمل ناڈو کی ایک اہم دلت سیاسی پارٹی ودوتھلائی چروتھائیگل کاچی (وی سی کے) نے سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے صدر جمہوریہ کی شکل میں یشونت سنہا کی حمایت کرنے کی گزارش کی ہے۔

وی سی کے کے بانی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ تھول تھروماولون نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے دلت ہونے کے باوجود ملک میں اس طبقہ پر حملے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طبقہ پر مظالم بڑھے ہیں۔ رائٹ وِنگ طاقتیں ملک میں جمہوری اداروں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں اور جمہوریت کو بچانے کے لیے اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کی ضرورت ہے اور اس لیے یشونت سنہا کی امیدواری کو اپنی حمایت دیں۔


رکن پارلیمنٹ تھول تھروماولون نے کہا کہ یہ ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب ایک نظریاتی لڑائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے وائی ایس آر کانگریس اور بیجو جنتا دل سے دروپدی مرمو کی امیدواری کی حمایت کرنے کے اپنے فیصلے پر از سر نو غور کرنے کی اپیل بھی کی۔ وی سی کے بانی لیڈر نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں جمہوریت، آئی اور آزادی کے تحفظ کے لیے ایک نظریاتی لڑائی کا موقع ہے اور انھوں نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپوزیشن کے عام امیدوار یشونت سنہا کو انتخاب میں حمایت دینے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */