مغربی بنگال: سرکاری اسکولوں کے طلبا کو آن لائن کلاس دینے کی تیاری

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق ایک لاکھ اساتذہ کو حکومت اس اسکیم سے جوڑنے کی تیاری کر رہی ہے اس کے لئے ضلع سطح پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے حکومت نے فون پر کلاس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال حکومت اس کے لئے ٹول فری نمبر متعارف کرائے گی۔ ٹول فری نمبر سے محدود وقت میں کلاس دی جائے گی اور طلبا ٹول فری نمبر سے اپنے ٹیچر سے رابطہ کرکے کسی سوال کا جواب بھی پوچھ سکتے ہیں۔

حکومت کے ذرائع کے مطابق ایک لاکھ اساتذہ کو حکومت اس اسکیم سے جوڑنے کی تیاری کر رہی ہے اس کے لئے ضلع سطح پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم سکریٹری منیش جین ہرضلع کے انسپکٹر کے ساتھ کئی سطح کی میٹنگ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ نصابی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کرچکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں نویں اور دوسویں جماعت کے طلبا کا کلاس فون کے ذریعہ شروع کیا جائے گا۔


مغربی بنگال میں گزشتہ چار مہینے سے اسکول بند ہیں۔ پرائیوٹ اسکولوں نے آن لائن کلاسیں شروع کردی ہیں۔ چوںکہ زیادہ تر پرائیوٹ اسکولوں کے پاس انفراسٹکچر ہے۔ جب کہ سرکاری اسکولوں کے پاس نہ انفراسٹکچر ہے اور نہ ہی سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے پاس آن لائن کلاس لینے کے لئے نیٹ اور موبائل کا انتظام ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے مغربی بنگال اسکول ایجوکیشن محکمہ متبادل کلاس پر شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اب ٹیلی فون کے ذریعہ کلاس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق طلبا کو ہیلپ لائن نمبر فراہم کرے گی اور اس پر کال کرنے کا محدود وقت ہوگا۔طلبا کسی سوال کا جواب اپنے ٹیچر سے اس کال فری نمبر کے ذریعہ پوچھ سکتے ہیں۔ اس سے متعلق تمام تفصیلات محکمہ تعلیم کے ویب سائٹ پر موجود رہے گی۔ اس کے لئے 10000ٹیچروں کو تیار کیا گیا ہے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ضلع وائز اور سبجیکٹ کے اعتبار سے اساتذہ فہرست طلب کرلی ہے۔بنگالی میڈیم، الچیکی میڈم اور دیگر میڈیم کے طلبا کو بھی ٹیلی فون کے ذریعہ کلاس فراہم کی جائے گی۔


محکمہ تعلیم کے مطابق اس منصوبے پر کام ہوچکا ہے اور جلد ہی اس کو نافذ کردیا جائے گا اور یہ کامیاب ہوگیا تو نویں اور دسویں جماعت کے کلاسیس جلد سے جلد شروع ہوجائیں گی اور اس کے بعد دوسری جماعتو ں کی کلاسیس بھی شروع ہوجائیں گی۔ تاہم اب تک اس معاملے میں نصاب کمیٹی اور بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے چیرمینوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */