بھیلواڑہ کی طرز پر بنگال کے کئی علاقوں کو ’ہاٹ اسپاٹ‘ قرار دینے کی تیاری

”ہاٹ اسپاٹ“ قرار دیا گیا ہے ان کے ناموں کو واضح نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس سے افراتفری مچ سکتی ہے اور سماجی اعتبار سے پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مغربی بنگال حکومت راجستھان کے ”بھیلواڑہ“ کے طرزپر ریاست کے کئی علاقوں کو ”ہاٹ اسپاٹ“ قرار دے کر مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ ان علاقو ں میں نہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی کسی کو ان علاقوں کو نکلنے کی اجازت ہوگی۔ تمام ضروری سامان حکومت کے ذریعہ فراہم کیا جائے گا۔

چند دن قبل ہی کورونا وائرس کے ”ہاٹ اسپاٹ“ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کل چیف سیکریٹری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے جن علاقوں کو کورونا وائرس کا ”ہاٹ اسپاٹ“ قرار دیا گیا ہے ان کے ناموں کو واضح نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس سے افراتفری مچ سکتی ہے اور سماجی اعتبار سے پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے سے قبل تمام ضروری سامانوں کے انتظام کئے جارہے ہیں۔


بنگال کے سات اضلاع کے کئی علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا جائے گا۔ ان میں کولکاتا، شمالی بنگال کے کالمپونگ، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، ہوڑہ اور ندیاضلع شامل ہے۔ ان اضلاع کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے کئی مریض سامنے آئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے مریض پائے جائیں گے ان علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ کیا جائے گا۔

جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا جائے ان علاقوں میں انتظامیہ گھر میں اشیائے خورد و نوش سمیت ضروری سامان مہیا کرایا جائے گا۔ باہر سے بھی کوئی بھی ان علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ہے۔ اگر ہاٹ اسپا ٹ قرار دئیے گئے میں داخل ہونا ناگزیر ہوگا تو اس کیلئے انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ”پیڈیمک ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ راجستھان کے بھیلواڑہ کو ہاٹ اسپاٹ کو قرار دئے جانے بعد 26 لاکھ افراد کا اسکینگ کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔