زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر تحریک کی تیاری، غیر سیاسی کسان تنظیموں کی میٹنگ آج

ملک بھر کی غیر سیاسی کسان تنظیمیں آج دہلی میں ایک انتہائی اہم میٹنگ کرنے والی ہیں جس میں زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے سے متعلق پالیسی تیار کی جائے گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

تنویر

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی مہم دھیمی پڑنے کی جگہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ مودی حکومت کے خلاف ملک بھر کی کسان تنظیمیں متحد ہو رہی ہیں اور ملک گیر تحریک چلانے پر غور و خوض ہو رہا ہے۔ پنجاب، چھتیس گڑھ اور راجستھان حکومت نے زرعی قوانین کے خلاف تین ترمیمی بل پاس کر دیے ہیں جس سے ان ریاستوں کے کسانوں میں خوشی کی لہر ہے، لیکن بی جے پی حکمراں ریاستوں میں کسان زرعی قوانین کے خلاف اپنی جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔ اس ضمن میں ملک بھر کی سبھی غیر سیاسی کسان تنظیموں کی میٹنگ آج نئی دہلی کے گرودوارہ رقاب گنج صاحب میں منعقد کی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق میٹنگ میں زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر تحریک کی پالیسی طے کی جائے گی۔ میٹنگ کے بعد شام 4 بجے جنتر منتر پر پریس کانفرنس بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے تعلق سے میڈیا کو باخبر کیا جائے گا۔


بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں خصوصی طور پر مدھیہ پردیش سے شیوکمار ککا جی اور گوری شنکر بدھوا، پنجاب سے جگجیت سنگھ دلیوال، یو پی سے ہرپال چودھری بلاری اور رشی پال امباوتا، ہریانہ سے سوامی اندر، سیوا سنگھ آریہ اور جسبیر سنگھ بھٹی، راجستھان سے اندرجیت پنّی والا، سنتویر سنگھ اور رنجیت راجو، مہاراشٹر سے شنکر دریکر، لکشمن وانگے، سندیپ گدے، جموں و کشمیر سے تنویر احمد ڈار، امتیاز احمد، ظہور احمد، ایس پی چاڈک، کیرالہ سے کے وی بیجو، پی ٹی جان سمیت دیگر کسان لیڈر شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔