5جی لانچ ہونے سے پہلے ہی شروع ہو گئی 6جی کی تیاری!

6جی لانچنگ کو لے کر حکومت تاخیر نہیں کرنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان پر ابھی سے تیاری شروع کر دی گئی ہے، 6جی نیٹورک پر یوزرس کو 5جی کے مقابلے الگ تجربہ ملے گا۔

6جی
6جی
user

قومی آوازبیورو

5جی نیٹورک جلد ہی ہندوستان میں لانچ کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ جیو، ایئرٹیل اور ووڈافون-آئیڈیا تینوں نے ہی 5جی سروسز کی تیاری کو فائنل کرنے کی سرگرمی شروع کر دی ہے۔ ٹیلی کام شعبہ کے وزیر نے اس بات کی وضاحت پہلے ہی کر دی ہے کہ ہندوستان میں 5جی سروس اکتوبر تک ملنے لگے گی۔ 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل ہونے کے بعد لوگ بے صبری سے اس سروس کی باضابطہ لانچنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ابھی 5جی سروس کی لانچنگ شروع بھی نہیں ہوئی ہے اور 6جی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

ٹیلی کام شعبہ کے وزیر دیوو سنگھ چوہان نے 6جی سروس سے متعلق جانکاری انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین ریجنل اسٹینڈرڈائزیشن فورم کی ایک افتتاحی تقریب میں دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’تقریباً ایک ماہ میں 5جی موبائل سروس ملک میں رول آؤٹ ہو جائیں گی، جو ہر سیکٹر میں ترقیات کے اثرات کو بڑھا دیں گی۔ ایک 6جی ٹیکنالوجی اینوویشن گروپ بھی سیٹ اَپ کیا گیا ہے، جو ملکی 6جی ڈیولپ کرنے پر کام کرے گا۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ حکومت سودیشی ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرڈ ایڈوانس ٹیلی کام ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے۔ چوہان نے کہا کہ ہم نے پوری طرح سے سودیشی 5جی ٹیسٹ بیڈ تیار کیا ہے، جو 5جی نیٹورک الیمنٹس کی ٹیسٹنگ میں مدد کرے گا۔


قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں 5جی اسپیکٹرم نیلامی کا عمل پورا ہوا ہے۔ حکومت نے 1.5 لاکھ کروڑ روپے میں اس کی نیلامی کی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ بولی مکیش امبانی کی کمپنی جیو نے لگائی ہے۔ جیو نے 88078 کروڑ روپے کے اسپیکٹرم خریدے ہیں۔ جلد ہی ہندوستان میں 5جی سروس لائیو ہو جائیں گی۔ 6جی لانچنگ کو لے کر حکومت تاخیر نہیں کرنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان پر ابھی سے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ 6جی نیٹورک پر یوزرس کو 5جی کے مقابلے الگ تجربہ ملے گا۔ محکمہ ٹیلی مواصلات کا کہنا ہے کہ 5جی سروس شروع ہونے سے 4جی کے مقابلے میں 10 گنا تیزی اسپیڈ ملے گی۔ اس سے کنٹنٹ جلد ڈاؤن لوڈ ہوگا۔ ساتھ ہی نیٹورک کوالٹی بھی بہتر ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔