پرتاپ گڑھ: بے قابو کار نے ای رکشہ کو ماری ٹکر، دو خواتین سمیت چار افراد کی موت

شدید طور سے سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے آستھا، سومیہ، نوین و رکشہ ڈرائیور انّو عرف انور سمیت چاروں افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے بیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج علاقے لکھنؤ بنارس قومی شاہراہ پر راجاپور ماناپٹی گاوں کے نزدیک دوشبنہ و منگل کی شب ایک بے قابو کار کی ٹکر سے ای رکشہ پر سوار دو خواتین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔

ایس ایچ او سرویش سنگھ نے آج بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے دہلہ مئو محلے کے رہائشی انج شری واستوا 38 و اس کی اہلیہ آستھا، نوین شری واستوا 30 و اس کی اہلیہ سومیہ 28، بیٹی ناویہ تین ماہ، ششی کانت 28 شادی کی تقریب سے گزشتہ شب گھر واپس ای اکشہ سے لوٹ رہے تھے، جبکہ رکشہ انّو عرف انور چلا رہا تھا کہ راجاپور ماناپٹی گاوں کے نزدیک سامنے سے آرہی بے قابو کار کی ٹکر سے سبھی لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔


شدید طور سے سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے آستھا، سومیہ، نوین و رکشہ ڈرائیور انّو عرف انور سمیت چاروں افراد کو مردہ قرار دے دیا، وہیں چاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیجا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔