توہین عدالت معاملہ میں ریویو پٹیشن داخل کریں گے پرشانت بھوشن

پرشانت بھوشن نے ایک حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں ججوں کی بدعنوانی کے الزامات پر بات کرنا توہین عدالت نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: توہین عدالت کے مقدمہ میں قصوروار قرار دیئے جانے والے معروف وکیل پرشانت بھوشن نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔ پرشانت بھوشن کے خلاف 2009 کے ایک دوسرے مقدمہ کی سماعت کے لیے ان کی طرف پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ راجیو دھون نے پیر کے روز یہ اشارہ دیا۔ راجیو دھون نے جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کہا تھا کہ ان کے مؤکل 14 اگست کو قصوروار قرار دیئے جانے کے معاملے میں نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔

دریں اثناء، تہلکہ میگزین کے چیف ایڈیٹر ترون تیجپال کے انٹرویو کے معاملے میں توہین عدالت کا سامنا کرنے والے پرشانت بھوشن کے والد اور سابق وزیر قانون شانتی بھوشن روایتی سماعت کے آغاز کے بعد کمرہ عدالت میں اس معاملے کی سماعت کرنے کی وکالت کی، جبکہ راجیو دھون نے کہا کہ ججوں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر بیان بازی کرنے اور میڈیا میں ان کی اشاعت سے متعلق رہنما اصول طے کرنے کے لئے اس معاملے کو وسیع تر بنچ کے سامنے رکھا جائے۔


دوسری جانب پرشانت بھوشن نے ایک حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں ججوں کی بدعنوانی کے الزامات پربات کرنا توہین عدالت نہیں ہے۔ عدالت عظمی اب آئندہ ہفتے اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔