پرگتی میدان سرنگ کے اندر بندوق کی نوک پر لوٹ! پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو کیا گرفتار

دہلی پولیس نے پرگتی میدان سرنگ کے اندر بندوق کی نوک پر دن دیہاڑے ڈکیتی کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس نے پرگتی میدان سرنگ کے اندر بندوق کی نوک پر دن دیہاڑے ڈکیتی کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ یہ واردار ہفتہ کے روز انجام دی گئی تھی اور پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی دی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) پرناو تائل نے کہا کہ باقی مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتہ کی دوپہر پرگتی میدان سرنگ کے اندر دو بائک پر آئے چار لوگوں نے ایک ڈیلیوری ایجنٹ اور اس کے ساتھی سے بندوق کی نوک پر تقریباً 2 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔ یہ سرنگ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور پرانی دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع ہے۔


پولیس کے مطابق، پٹیل ساجن کمار جو چاندنی چوک میں واقع اومیا انٹرپرائزز میں ڈیلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا، تلک مارگ پولیس اسٹیشن آیا اور اس واقعہ سے متعلق تحریری شکایت درج کرائی۔ کمار نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دوست جگر پٹیل کے ساتھ نقدی کا ایک تھیلا پہنچانے کے لیے گڑگاؤں جا رہا تھا۔

پولیس نے کہا ’’انہوں نے لال قلعہ سے ایک اولا کیب کرایہ پر لی اور جب ٹیکسی سرنگ میں داخل ہوئی تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور بندوق کی نوک پر تقریباً 2 لاکھ روپے والا بیگ لوٹ لیا۔" اس واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس سے قومی راجدھانی میں لوگوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔


سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بائک اچانک کار کا راستہ کراس کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کار رک گئی۔ کچھ ہی دیر میں دو بدمعاش نیچے اترے اور کار میں بیٹھے لوگوں پر بندوق تان لی۔ بدمعاشوں میں سے ایک نے تیزی سے ٹیکسی کا عقبی بایاں دروازہ کھولا اور نقدی سے بھرا سیاہ بیگ چھین لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔