پردھان منتری کسان سمان: آدھار سے جوڑنے کی میعاد میں توسیع

حکومت نے پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم کسان) سے کسانوں کو ملنے والی امدادی رقم کے لئے کھاتوں کو آدھار سے جوڑنے کی حتمی میعاد میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت کی طرف سے بدھ کے روز پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم کسان اسکیم) کے تحت 6000 روپے سالانہ کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے کھاتوں کو آدھار سے منسلک کرنے کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ ربی کی فصل سے کچے مال کی خرید کے حوالہ سے کسانوں کو امداد کے ارادے سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں وزیر زراعت کی اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس سے کسانوں کو اس امداد کی تیسری قسط مل سکے گی۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000روپئے کی مالی مدددی جاتی ہے ۔اب تک تقریبا چھ کروڑ کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ مل چکاہے ۔

اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ حکومت نے تقریبا 14کروڑ کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کے تحت 87000کروڑ روپئے دیے جانے کو منظوری دی ہے ۔

جاوڈیکر نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلہ سے کسانوں کو ربیع فصل میں مددملے گی ۔پی ایم کسان یوجنا کی دوسری قسط کے لیے اسے آدھار سے جوڑنے کی شرط کی وجہ سے بیشتر کسانوں کو اس سے فائدہ اٹھانے میں مشکلات پیش آرہی تھیں ۔یہ شرط پوری کرنے کے لیے ریاستوں کو خط بھیجے گئے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ مغربی بنگال اور دہلی کے کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کا فائدہ نہیں مل رہاہے کیونکہ ان دونوں ریاستوں کی حکومتیں اس اسکیم کےلیے کسانوں کے نام نہیں بھیجتی ہیں ۔وزارت زراعت نے پی ایم کسان یوجنا پورٹل پر کسانوں کو براہ راست رجسٹریشن کرانے کا موقع دیاہے ۔اس کے تحت مغربی بنگال کے 8000 کسانوں نے بھی رجسٹریشن کرایاہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Oct 2019, 8:04 PM