انعامی بدمعاش وکاس دوبے کے پوسٹر اتر پردیش کی دیواروں پر چسپاں

ہند۔نیپال سرحد پر بھی پولیس چیک پوسٹ پر وکاس کی تصویریں لگائی گئی ہیں۔ وکاس کو پہچاننے میں کوئی دقت نہ ہو اس کے لئے اس کے کئی فوٹو بھی وہاٹس ایپ کیے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں 8 پولیس اہلکار کے قتل کا کلیدی ملزم ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے ریاست کے کئی اضلاع میں ٹول پلازہ سمیت بازاروں اور عدالتوں کے باہر اس کے پوسٹر چسپاں کیے ہیں۔ کانپور کے بیکرو گاؤں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کے ملزم وکاس دوبے کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی آنے جانے والی ہر گاڑی پر نظر رکھی جارہی ہے۔ اس کی گرفتار کے لئے اترپردیش کی سرحدوں کے ساتھ کئی اضلاع میں بھی اس کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

انعامی بدمعاش وکاس دوبے کے پوسٹر اتر پردیش کی دیواروں پر چسپاں
انعامی بدمعاش وکاس دوبے کے پوسٹر اتر پردیش کی دیواروں پر چسپاں

ہند۔نیپال سرحد پر بھی پولیس چیک پوسٹ پر وکاس کی تصویریں لگائی گئی ہیں۔ وکاس کو پہچاننے میں کوئی دقت نہ ہو اس کے لئے اس کے کئی فوٹو بھی وہاٹس ایپ کیے گئے ہیں۔ آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں فرار دوبے 5 دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

کانپور، اناو، اٹاوہ، اوریا، فیروزآباد، متھرا، لکھیم پور کھیری، پیلی بھیت، لکھنؤ، مدھیہ پردیش، سرحدی اضلاع، نیپال سرحد، اتراکھنڈ کے سرحدی اضلاع میں وکاس کے پوسٹر چسپاں یئے گئے ہیں۔ عدالتوں کے باہر بھی اس کی تصویریں لگائی گئی ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ وکاس دوبے کی گرفتار کے سلسلے میں کانپور سمیت کانپور دیہات پولیس کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔