مدھیہ پردیش کے نومنتخب وزراء میں محکموں کی تقسیم

نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیورا کو مالیات، کمرشل ٹیکس، منصوبہ بندی اور اقتصادیات کے محکمے اور  دوسرےنائب وزیر اعلیٰ شکلا کو صحت عامہ اور خاندانی بہبود وطبی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کل اپنے وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم کی اور اہم عہدوں جیسے جنرل ایڈمنسٹریشن، داخلہ ، جیل، صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، تعلقات عامہ، نرمدا وادی کی ترقی، معدنی وسائل اور ہوا بازی اپنے پاس رکھے ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیورا کو مالیات، کمرشل ٹیکس، منصوبہ بندی، اقتصادیات اور شماریات کے محکمے اور  دوسرےنائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا کو صحت عامہ اور خاندانی بہبود اور طبی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔ کابینہ کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ کو شہری ترقیات اور ہاؤسنگ اور پارلیمانی امور کے محکمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل کو پنچایت اور دیہی ترقی اور محنت کے محکمے سونپے گئے ہیں۔ مسٹر راکیش سنگھ کو محکمہ تعمیرات عامہ اور مسٹر وجے شاہ قبائلی امور، عوامی اثاثہ جات کے انتظام اور بھوپال گیس سانحہ ریلیف اور باز آباد کاری کے محکمے دیکھیں گے۔


محکمہ ٹرانسپورٹ اور اسکول ایجوکیشن کی ذمہ داری وزیر ادے پرتاپ سنگھ کو دی گئی ہے۔ کرن سنگھ ورما محکمہ محصولات کی دیکھ بھال کریں گے۔ اس کے علاوہ محترمہ سمپتیا اوئیکے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، تلسی رام سلوات آبی وسائل، ایدل سنگھ کنشانہ فارمر ویلفیئر اینڈ ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ، محترمہ نرملا بھوریہ خواتین اور بچوں کی ترقی، گووند سنگھ راجپوت خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن، وشواس سارنگ اسپورٹس اور یوتھ ویلفیئر اینڈ کوآپریٹو محکمہ اور نارائن سنگھ کشواہا سماجی انصاف اور معذوروں کی بہبود، باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کے محکموں کو سنبھالیں گے۔

مسٹر ناگر سنگھ چوہان جنگلات، ماحولیات، شیڈول کاسٹ ویلفیئر، پردیومن سنگھ تومر توانائی ، راکیش شکلا، نئی اور قابل تجدید توانائی، چیتن کشیپ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں اور اندر سنگھ پرمار ہائر ایجوکیشن، آیوش، ٹیکنیکل ایجوکیشن، اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔


وزیر مملکت (آزادانہ چارج) محترمہ کرشنا گوڑ پسماندہ طبقے اور اقلیتی بہبود، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش بہبود کے محکموں کی دیکھ بھال کریں گی۔ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) دھرمیندر بھاو سنگھ لودھی، ثقافت، سیاحت، مذہبی ٹرسٹ اور اوقاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) دلیپ جیسوال، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کاٹیج اور ولیج انڈسٹری،وزیر مملکت (آزادانہ چارج) چارج) گوتم ٹیٹوال ٹیکنیکل ایجوکیشن اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ (آزادانہ چارج) لکھن سنگھ پٹیل، وزیر برائے مویشی پروری اور ڈیری مصنوعات اور وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نارائن سنگھ کشواہا ماہی گیروں کی بہبود اور ماہی پروری کی ترقی کے محکمے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

وزیر مملکت مسٹر نریش شیواجی پٹیل کو صحت عامہ اور خاندانی بہبود، محترمہ پرتیما برگی کو شہری ترقی اور مکانات کے محکمے، دلیپ اہیروار کو جنگلات اور ماحولیات اور محترمہ رادھا سنگھ کو پنچایت اور دیہی ترقی کے محکمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔