کیا حکومت کے پاس ویکسین کی تقسیم کے لئے 80 ہزار کروڑ روپے ہیں: ادار پونہ والا

ادار پونہ والا نے ٹوئیٹ کرکے حکومت سے پوچھا ہے کہ آیا حکومت ہند کے پاس کورونا ٹیکہ کے لیے آئندہ سال تک 80000 کروڑ روپئے دستیاب ہوں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ادار پونہ والا کا خیال ہے کہ مرکزی حکومت کو آئندہ سال تک کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری اور مفت تقسیم کے لئے 80000 کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی۔

ادار پونہ والا نے ٹوئیٹ کرکے حکومت سے پوچھا ہے کہ آیا حکومت ہند کے پاس کورونا ٹیکہ کے لیے آئندہ سال تک 80000 کروڑ روپئے دستیاب ہوں گےکیوں کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کو ہندوستان میں سب کے لئے مفت کورونا ویکسین کی خریداری اور تقسیم میں اتنی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔ یہ ایک چیلنج ہے جس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے"۔


انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے یہ سوال اس لئے پوچھا کیونکہ ہمیں ویکسین کی خریداری اور تقسیم کے واسطے ویکسین بنانے والوں کے لیے منصوبہ بنانے اور ہدایت دینے کی ضرورت ہے"۔

واضح رہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی اسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے فیز II اور فیز III کے ٹرائل کررہی ہے۔ اس ٹرائل کو کچھ وقت کے لئے روک دیا گیا تھا جب برطانیہ میں ایک رضاکار مریض کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ہندوستان میں ویکسین کی جانچ کے علاوہ سیرم انسٹی ٹیوٹ اس کی ایک ارب خوراکیں بھی تیار کرے گی۔


اس کے علاوہ ، سیرم انسٹی ٹیوٹ نوووایکس کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کے مرحلہ III کا تجربہ اکتوبر میں شروع کرنے والی ہے۔ کمپنی اس ویکسین کی ایک ارب خوراکیں بھی تیار کرے گی۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ اپنی کورونا ویکسین بھی تیار کر رہی ہے، جو پری کلینیکل مرحلے میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔