بہار میں سیاسی ہلچل تیز، رکن اسمبلی بیما بھارتی نے بھی جنتا دل یو کو کہا خیر باد، آر جے ڈی کا تھاما دامن

بیما بھارتی جنتا دل یو کی ان دو اراکین اسمبلی میں شامل تھیں جو 12 فروری کو بہار اسمبلی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران ندارد تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>بیما بھارتی اور تیجسوی یادو، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/purnea_rjd">@purnea_rjd</a></p></div>

بیما بھارتی اور تیجسوی یادو، تصویر@purnea_rjd

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب سے قبل ایک بار پھر جنتا دل یو کو جھٹکا لگا ہے۔ رپولی سے جنتا دل یو رکن اسمبلی بیما بھارتی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور آر جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) کا دامن تھام لیا ہے۔ اس خبر سے بہار میں سیاسی ہلچل میں تیزی آ گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اب آر جے ڈی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب میں کھڑی ہو سکتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بیما بھارتی جنتا دل یو کی ان دو اراکین اسمبلی میں شامل تھیں، جو 12 فروری کو اسمبلی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران ندارد تھیں۔ اس کے بعد سے ہی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ جنتا دل یو چھوڑ سکتی ہیں۔


آر جے ڈی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیما بھارتی نے کہا کہ ’’پورنیہ کی عوام ہمیں ووٹ دینے کے لیے تیار ہے۔ اگر ہماری پارٹی پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارے گی تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔‘‘ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ پورنیہ سے پپو یادو کو ٹکٹ دیے جانے کی بات چل رہی ہے، تو انھوں نے کہا کہ ’’اس سلسلے میں پارٹی کے بڑے لیڈران... تیجسوی یادو، رابڑی دیوی، لالو پرساد جو فیصلہ کریں گے اس کو مانوں گی۔‘‘

اس درمیان پپو یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’مر جائیں گے لیکن کانگریس نہیں چھوڑیں گے، دنیا چھوڑ دیں گے لیکن پورنیہ نہیں چھوڑیں گے۔‘‘ ان کے اس پوسٹ سے ظاہر ہے کہ وہ پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حالانکہ پپو یادو کو مدھے پورہ سیٹ سے بھی کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان بات چیت کر فیصلہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔