سرکاری اثاثوں کے نجکاری کی پالیسی ملک کے لئے مہلک: مایاوتی

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ بیشی قیمتی سرکاری اثاثوں کی جس طریقے سے نجکاری کی جا رہی ہے وہ ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے جیسا ہی خطرناک ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس اور بی جے پی کی سرکاروں پر غریبی، بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا الزام لگاتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ بیشی قیمتی سرکاری اثاثوں کی جس طریقے سے نجکاری کی جا رہی ہے وہ ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے جیسا ہی خطرناک ہے۔

ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں پارٹی امور کا جائزہ لینے کے دوران مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ بیش قیمتی سرکاری اثاثوں کو جس تیزی کے ساتھ پرائیویٹائزیشن کیا جا رہا ہے وہ ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے جیسا ہی خطرناک ہے۔ ملک کی پونجی کو فروخت کر کے بڑے۔ بڑے سرمایہ داروں و امیروں کے مفاد کے سہارے ملک کی تقریباً 130 کروڑ غریب عوام کو بے سہارا نہیں چھوڑ دینا چاہئے۔ اس کے نتائج کافی خطرناک ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ ہریانہ، مدھیہ پردیش، یوپی کا نام آتے ہی وہاں پیدا غریبی، بے روزگاری، ذات پات و فرقہ وارانہ کشیدگی وغیرہ کی تکلیف دہ تصویر سامنے آجاتی ہے جبکہ یہاں ان ریاستوں میں سالوں سے مبینہ ڈبل انجن کی حکومتیں ہونے کی وجہ سے ان ریاستوں میں مشتہر کی گئی سرکاری ترقی و اسمارٹ ریاست کی خوشگوار زندگی و سنہری تصویر لوگوں کے سامنے ابھر کر آنی چاہئے تھی۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ مرکز و اس کی دیکھا دیکھی زیاہ تر ریاستوں کی حکومتیں بھی لوگوں کی روزی۔روٹی اور مہنگائی، غریبی، بے روزگاری وغیرہ کے معاملے میں اتنی فکر مند، سنجیدہ و ایکٹیو نہیں ہیں جتنی اس سنگین وقت میں انہیں ہونا چاہئے اور ویسا لوگوں کو محسوس ہونا چاہئے۔


اس کے ساتھ ہی دولت و طاقت کے سہارے ریاستوں میں سرکاریں گرانے کا گندا کھیل بھی بند ہونا چاہئے۔ مہاراشٹرا کے بعد آج کل ایک بار پھر سے جھارکھنڈ کی قبائلی سماج کی قیادت والی اتحاد کی حکومت گرانے کی سازش کی خبریں عام ہیں، جو کافی نامناسب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */