’دی وائر‘ کے ایڈیٹرز سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، سدھارتھ بھاٹیا اور جانوی سین کے گھروں پر پولیس چھاپہ ماری

سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، سدھارتھ بھاٹیا اور جانوی سین کے گھروں پر چھاپہ ماری پولیس کے ذریعہ نیوز پورٹل کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے دو دن بعد ہوئی۔

دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی فائل تصویر
دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

دہلی پولیس نے پیر کے روز دیر شام ’دی وائر‘ کے ایڈیٹرز سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، سدھارتھ بھاٹیا اور جانوی سین کے گھروں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ خصوصی ذرائع کے حوالے سے اس واقعہ کی تصدیق ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’دی وائر‘ کے ایڈیٹرز کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کی طرف سے دائر شکایت کے بعد کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، سدھارتھ بھاٹیا اور جانوی سین کے گھروں پر چھاپہ ماری پولیس کے ذریعہ نیوز پورٹل کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے دو دن بعد ہوئی۔ شکایت میں بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے کہا کہ ان کی ساکھ کو بدنام کرنے اور داغدار کرنے کے مقصد سے جعلی دستاویزات بنائے گئے۔ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعات 420، 468، 469، 471، 500 آر/ڈبلیو 120بی اور 34 کے تحت درج کی گئی ہے۔


اس سلسلے میں خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’پولیس نے وردراجن اور وینو دونوں کے گھروں سے الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیے۔ کسی کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور آج کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔‘‘ ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */