جموں و کشمیر کے پانپور میں پولیس افسر کی لاش برآمد، اغوا کرنے کے بعد قتل

مشتبہ حالات میں پولیس افسر کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق احمد ڈار کا قتل مشتبہ ملی ٹینٹوں نے کیا ہے

قتل، علامتی تصویر یو این آئی
قتل، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: وادی کشمیر کے پانپور میں ہفتہ کی صبح ایک پولیس افسر کی لاش مشتبہ حالات میں برآمد ہوئی، جس کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پولیس افسر کا قتل کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی پر شائع رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر فاروق احمد میر کی لاش صبح کے وقت کھیت سے برآمد ہوئی۔ فاروق احمد پولیس کی آئی آر پی بٹالین میں تعینات تھے۔ شبہ ہے کہ ملی ٹینٹوں نے پانپور کے سانبورہ میں واقع رہائش سے سب انسپکٹر کا اغوا کیا اور نزدیکی کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا۔ اس معاملہ میں پولیس کے سرکاری بیان کا انتظار ہے۔


’آج تک کی رپورٹ کے مطابق فاروق احمد کو ویران جگہ پر لے جا کر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ثبوت جمع کئے جا ہرے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فاروق احمد کی لاش دھان کے کھیت سے برآمد کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔