علیحدگی پسند لیڈر امرت پال سنگھ پولیس کی گرفتار سے دور، پنجاب بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ

اطلاعات کے مطابق امرت پال سنگھ کے چار ساتھیوں کے ساتھ پنجاب پولیس کی ایک 27 رکنی ٹیم بھی ڈبروگڑھ کے لئے روانہ ہوئی ہے، جن میں آئی جی جیل بھی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پنجاب میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والے اور ’وارث پنجاب دے‘ کے لیڈر امرت پال سنگھ کو پولیس ریاست بھر میں تلاش کر رہی ہے تاہم وہ پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثنا، خالصتان تحریک کے لیڈر امرت پال سنگھ کے چار معاونین کو اتوار کے روز آسام کے ڈبروگڑھ لے جایا گیا۔ چاروں کو ڈبروگڑھ پہنچانے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر چاروں ملزمان کو ڈبروگڑھ سینٹرل جیل میں قید رکھا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق امرت پال سنگھ کے چار ساتھیوں کے ساتھ پنجاب پولیس کی ایک 27 رکنی ٹیم بھی ڈبروگڑھ کے لئے روانہ ہوئی ہے، جن میں آئی جی جیل بھی شامل ہیں۔ امرت پال سنگھ کے معاونین کو آسام لے جانے کی وجوہات پتہ نہیں چل سکی اور پولیس فی الحال اس معاملہ پر کوئی اطلاع نہیں دینا چاہتی۔


رپورٹ کے مطابق آئی جی پی اور آسام پولیس کے ترجمان پرسنا کمار بھویاں سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس طرح کی کسی پیشرفت کی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر، مفرور قرار دیئے جا چکے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس نے سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ پنجاب بھر میں فلیگ مارچ کیا۔ عوامی سلامتی کے مفاد میں حکومت نے وائس کالز کے علاوہ ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو پیر کی سہ پہر تک بڑھا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */