آہوں اور سسکیوں کے بیچ پولیس اہلکار سپرد خاک
مہلوک پولیس اہلکار گھر کا واحد کفیل تھا اور اُس کی موت سے پورا گاوں ماتم کدہ بنا ہوا ہے۔ اس طرح کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

زیون سری نگر حملے میں جاں بحق ہوئے پولیس اہلکار کو اپنے علاقے کے آبائی قبرستان میں پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔و این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ’زیون سری نگر میں آرمڈ پولیس گاڑی پر ہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار رمیز احمد ساکن گاندربل کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ تعزیتی گلباری کے بعد جونہی پولیس اہلکار کی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگی اور ہر طرف سے ماتم کا سماں عیاں تھا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور بعد میں اُس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ دفنایا گیا۔
نماز جنازہ میں حصہ لینے والے معزز شہریوں نے بتایا کہ مہلوک پولیس اہلکار گھر کا واحد کفیل تھا اور اُس کی موت سے پورا گاوں ماتم کدہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔