15 اگست کے مدنظر دہلی-یوپی سرحد پر پولیس کی مستعدی بڑھی، ہوٹلوں کی بھی ہوگی چیکنگ

15 اگست کے مدنظر سیکورٹی انتظامات کو دیکھتے ہوئے دہلی-یوپی سرحد پر ہفتہ کے روز سے ہی پولیس نے زبردست چیکنگ مہم شروع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

15 اگست کے مدنظر سیکورٹی انتظامات کو دیکھتے ہوئے دہلی-یوپی سرحد پر ہفتہ کے روز سے ہی پولیس نے زبردست چیکنگ مہم شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کی شب سے کمرشیل گاڑیوں کی انٹری پر بھی پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور لاج کی بھی پوری طرح چیکنگ کی جائے گی، جو مہمان باہر سے آئیں گے، ان کی شناختی کارڈ سمیت مکمل جانچ ہوگی۔

دہلی-یوپی سرحد پر پولیس کی مستعدی اس لیے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، تاکہ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ دیکھنے کو نہ ملے۔ دہلی میں کرتویہ پتھ پر یومِ آزادی تقریب کو لے کر راستوں کا ڈائیورزن بھی کیا گیا ہے۔ ہفتہ کی شب 12 بجے سے لے کر 13 اگست کی شب 12 بجے تک اور 15 اگست کو اصل پریڈ پروگرام کے وقت تک پولیس کی مکمل سیکورٹی نافذ رہنے والی ہے۔


ہریانہ کے نوح میں ہوئے تشدد کے بعد پورے اتر پردیش میں پہلے سے ہی پولیس الرٹ موڈ میں ہے، اور اب 15 اگست کو دیکھتے ہوئے بھی پولیس کی مستعدی بڑھائی گئی ہے۔ چپے چپے پر غازی آباد پولیس کی نظر ہے۔ دہلی-غازی پور بارڈر پر ہر گاڑی کی چیکنگ کے بعد ہی دہلی میں انٹری دیے جانے کی ہدایت ہے۔

پولیس افسران کے مطابق کمرشیل گاڑیوں کی انٹری این ایچ 9 سے یوپی گیٹ ہوتے ہوئے، ڈابر تراہے سے مہاراج پور ہوتے ہوئے، موہن نگر سے سیماپوری ہوتے ہوئے، لونی بارڈر سے دہلی، پستہ کھجوری راہ سے دہلی کی طرف اور بھوپورا بارڈر سے ہوتے ہوئے دہلی کی طرف انٹری بند رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔