پی این بی گھوٹالہ: نیرو مودی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کسا شکنجہ

نیرو مودی کی ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک میں موجود 637 کروڑ روپے کی ملکیت اٹیچ (منسلک) کر لی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق نیو یارک میں نیرو کی دو غیر منقولہ ملکیتوں کو بھی اٹیچ کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے اہم ملزم اور ہیرا کاروباری نیرو مودی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شکنجہ کسا ہے۔ ای ڈی نے نیرو مودی کی غیر ممالک میں موجود ملکیت کو اٹیچ یعنی منسلک کر لیا ہے۔ نیرو کی ہانگ کانگ، امریکہ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں کئی جگہوں پر ملکیتیں تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیرو مودی کے غیر ممالک میں موجود اکاؤنٹس اور زیورات بھی اٹیچ کر لیے گئے ہیں۔ اس کی قیمت تقریباً 637 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیو یارک میں نیرو مودی کی دو غیر منقولہ ملکیتیں ہیں جنھیں اٹیچ کیا گیا ہے۔ ان کی قیمت تقریباً 216 کروڑ روپے ہے۔ ای ڈی نے اس کے علاوہ ہیرا کاروباری کے 5 اوورسیز اکاؤنٹ، جن میں 278 کروڑ روپے رقم اور جنوبی ممبئی میں 19.5 کروڑ روپے کا فلیٹ اٹیچ کیا ہے۔ وہیں 22.69 کروڑ روپے کے ہیروں سے مزین زیورات ہانگ کانگ سے ہندوستان لائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ مہینے ای ڈی نے نیرو مودی کی تقریباً 4 ہزار کروڑ روپے کی غیر ملکی ملکیت کی شناخت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔