’من کی بات‘ پروگرام سے وزیر اعظم کی اپیل- ’میں اور میری والدہ کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے، آپ بھی ضرور لگوائیں‘

وزیر اعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے دوران قوم سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے بھرپور انداز میں ٹیکہ کاری کرانے کی اپیل کی

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے پروگرام کی شروعات میں عظیم ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کو یاد کر کے خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کی اپیل کی کہ بھرپور انداز میں ٹیکہ کاری کرائیں تاکہ کورونا کی وبا کو ہرایا جا سکے۔

پروگرام کی شروعات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اکثر ’من کی بات‘ میں آپ سوال پوچھتے ہیں لیکن اس مرتبہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ آپ سے ہی سوالات پوچھے جائیں۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ اولمپکس میں انفرادی طور پر طلائی تمغہ حاصل کرنے والا پہلا ہندوستانی کون تھا؟ اب تک کس کھیل میں ہندوستان نے سب سے زیادہ تمغے حال کلئے ہیں؟ سب سے زیادہ میڈل کس کھلاڑی نے جیتے ہیں؟ دراصل وزیر اعظم ان سوالات کے ذریعے ملکھا سنگھ کو یاد کر رہے تھے۔


دریں اثن،ا وزیر اعظم نے حال ہی میں ایک دن میں سب سے زیادہ ٹیکے لگائے جانے کے ریکارڈ کا تذکرہ کیا اور مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے رہائشی ایک دیہاتی سے بات کی۔ گاؤں میں ٹیکہ نہیں لگوانے کی بات سن کر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’میں نے اور میری والدہ دونوں نے کورونا کا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔ آپ کو بھی ویکسین گگوانی چاہئے۔ کوئی بھی اس مغالطہ میں نہ رہے کہ کورونا چلا گیا ہے۔ یہ ایک بہروپا بیماری ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے دو طریقے ہیں، ایک ویکسین حاصل کریں، دوسرا ماسک لگائیں اور دیگر پروٹوکول پر عمل کریں۔ دیہاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ جب بھی آپ کا نمبر آئے تو آپ کو یہ ویکسین ضرور لینی چاہئے۔ دیہی علاقوں میں قرنطینہ مراکز قائم کئے جانے پر انہوں نے گاؤں والوں کی تعریف کی اور کہا کہ جب تک گاؤں کے ہر شخص کو ویکسین نہ لگ جائے ہمیں سست نہیں پڑنا ہے اور ہر طرح کی منفی تشہیر سے دور رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jun 2021, 12:06 PM