پی ایم شری منصوبہ: ہر بلاک میں دو اسکولوں کو کیا جائے گا اَپگریڈ، مودی کابینہ نے دی منظوری

یومِ اساتذہ یعنی 5 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’پردھان منتری اسکول فار رائزنگ انڈیا‘ (پی ایم-شری) منصوبہ اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کا ایک جدید اور ٹرانسفارمیٹو طریقہ ہوگا۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مودی کابینہ نے آج وزارت تعلیم کے انتہائی اہم منصوبہ ’پی ایم شری‘ کو منظوری دے دی۔ اس منصوبہ کے تحت اسکولوں کو اَپگریڈ کیا جائے گا تاکہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے ’یومِ اساتذہ‘ کے موقع پر ’پی ایم شری‘ کو لے کر تذکرہ کیا تھا۔ اس منصوبہ کے پیش نظر ملک بھر کے 14500 اسکولوں کی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا اور انھیں اَپگریڈ بھی کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کچھ نئے اسکولوں کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔

یومِ اساتذہ یعنی 5 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’پردھان منتری اسکول فار رائزنگ انڈیا‘ (پی ایم-شری) منصوبہ اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کا ایک جدید اور ٹرانسفارمیٹو طریقہ ہوگا۔ اس کے تحت ایک سرچ اورینٹیڈ اور اچھی تعلیم سیکھنے کے طریقے پر زور دیا جائے گا۔ اسمارٹ کلاس روم، کھیل اور دیگر جدید انفراسٹرکچر پر بھی توجہ دی جائے گی۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی نے حال کے سالوں میں تعلیمی شعبہ کو بدل دیا ہے۔ امید ہے کہ پی ایم شری منصوبہ سے لاکھوں طلبا کو فائدہ ملے گا اور تعلیم کے شعبہ میں کافی مدد ملے گی۔


واضح رہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی یعنی این ای پی 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ این ای پی نے 1986 میں تعیار کی گئی 34 سالہ این ای پی کو بدل دیا تھا۔ اس کا مقصد اسکول اور اعلیٰ تعلیمی نظام میں اصلاح کرنا تھا، تاکہ بچوں کو زیادہ سہولت مل سکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ایم-شری منصوبہ بھی اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کا ایک جدید اور مجموعی طریقہ ہوگا۔

پی ایم شری منصوبہ کے تعلق سے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 27360 کروڑ کی لاگت سے 2022 سے 2027 تک 14600 اسکولوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے تحت ہر بلاک میں دو اسکولوں کے معیار کی بہتری کا منصوبہ ہے۔ اسکولوں کا انتخاب ریاستی حکومتوں سے بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔ یہ انتخاب اسکول کے معیار کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا، اور اس منصوبہ کا اصل مقصد ہے کہ اسکولوں میں معیاری تعلیم کا ماحول قائم ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔