کورونا کے قہر کے باوجود بنگال میں وزیر اعظم کی ریلیوں کا پروگرام رد نہیں ہوگا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات بی جے پی کے لئے وقار کی جنگ بن چکی ہے، اس لئے کسی بھی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / bjp4bengal@
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / bjp4bengal@
user

یو این آئی

کورونا کے قہر کے باوجود مغربی بنگال میں ریلیوں سے خطاب کرنے پر سخت تنقیدوں کے درمیان بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی حسب پروگرام ریلیوں سے خطاب کریں گے اور ان کے کسی بھی شیڈول کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی ہے۔ 22 اپریل کو وزیر اعظم مودی چار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات بی جے پی کےلئے وقار کی جنگ بن چکی ہے ، اس لئے کسی بھی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہردن بنگال میں کئی کئی ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں ۔یوگی کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کا پروگرام رد ہو گیا ہے تاہم راج ناتھ سنگھ اور سمرتی ایرانی و دیگر مرکزی وزرا بنگال میں ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔


دوسری جانب سی پی ایم نے بڑی بڑی ریلیوں کے پروگرام کو رد کردیا ہے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی بنگال میں تمام ریلیوں کو رد کردیا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنگال میں بھی کورونا کی صورت حال خطرناک ہورہی ہے ۔طبی شعبے سے وابستہ ماہرین سیاسی جماعتوں سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ وہ انتخابی جلسوں کو رد کردیں ۔


ماہرین پوچھ گچھ کررہے ہیں کہ کورونا صورتحال میں انتخابی مہم کا کوئی متبادل نہیں ہے؟۔بنگال میں پانچ مرحلے کی پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور تین مرحلے کی پولنگ باقی ہے۔ ترنمول کانگریس ان تینوں مرحلے کی پولنگ کو ایک دن میں کرنے کی وکالت کررہی ہےجب کہ بی جے پی نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Apr 2021, 7:40 AM